غازی عبدالرشید قتل کیس: مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ تک ملتوی

غازی عبدالرشید قتل کیس: مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ تک ملتوی

Oct 27, 2013

اسلام آباد(ثناءنیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کی۔ وکلاءکی جانب سے ہڑتال کے باعث درخواست ضمانت پر بحث نہ ہو سکی۔عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔
غازی رشید کیس

مزیدخبریں