امریکہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مداخلت کا پاکستانی مطالبہ مسترد کر دیا

امریکہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مداخلت کا پاکستانی مطالبہ مسترد کر دیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر مداخلت کے متعلق پاکستانی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملہ ہے اور دونوں ممالک باہمی طور پر اسے حل کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے ٹویٹر پر بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امریکہ نے اپنے موقف میں تبدیلی لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملہ ہے اور امریکہ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے کو بات چیت کی ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کا خواہاں اور اس سلسلے میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر صدر اوباما سے ملاقات میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرے۔
امریکہ/ مطالبہ مسترد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...