ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھی قتل کے مقدمہ میں بندقیدی پراسرار طور پر جاں بحق، جوڈیشل انکوائری کا حکم

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھی قتل کے مقدمہ میں بندقیدی پراسرار طور پر جاں بحق، جوڈیشل انکوائری کا حکم

سرگودہا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھی قتل کے مقدمہ میں بند قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ مرنیوالے قیدی کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔ مرنے والا قیدی ایک ٹانگ سے معذور تھا۔ بتایا گیا ہے چک 82 شمالی کا رہائشی محمد ریاض جو قتل کے مقدمہ میں سرگودھا جیل میں بند تھا، اچانک جیل میں اسکی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر قیدی کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ پوسٹمارٹم کے بعد اس کی نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
قیدی جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...