کراچی ( سٹاف رپورٹر) معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا سالانہ عرس ہفتے کو شروع ہوگیا۔ تین روزہ تقریبات کا قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے افتتاح کیا جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے عرس کے آخری روز یعنی پیر 28 اکتوبرکو کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مند شریک ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مزار اقدس کے اطراف میں سینکڑوں دکانیں اور اشیائے خورد ونوش وپھولوں کی فروخت کے ٹھیلے لگائے گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر لنگر تقسیم کیا جارہا ہے۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے عقیدتمندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔
عبداللہ شاہ غازیؒ عرس