حافظ آباد (پ ر) ایم ایس ایف حافظ آباد کے ضلعی صدر کاشف احسان تارڑ اور سٹی چیئرمین لقمان ستی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ قابل مذمت ہے۔ پاک فوج بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملکی تحفظ کے لئے کسی بھی مشکل گھڑی میں طلباءہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر اپنے ردِعمل میں کاشف احسان تارڑ اور لقمان ستی نے مزید کہا کہ بھارت کو 65ءکی جنگ نہیں بھولنی چاہیئے۔ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور دشمن کو تہس نہس کر سکتی ہے۔ پاکستان کی امن پسند پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ بند کرے۔
ملکی تحفظ کیلئے طلباءہر اول دستہ ثابت ہونگے: کاشف احسان، لقمان ستی
ملکی تحفظ کیلئے طلباءہر اول دستہ ثابت ہونگے: کاشف احسان، لقمان ستی
Oct 27, 2013