اسلام آباد (ثناء نیوز) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بالترتیب تین اور دو دنوں کے وقفہ کے بعد آج (پیر کو) شروع ہونگے۔اہم امورزیر بحث آئیں گے۔قومی اسمبلی سپیکر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے معاملے پر اہم اعلان متوقع ہے۔ محرم الحرام شروع ہونے کے پیش نظر پارلیمنٹ ہائوس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کو چوکنا کر دیا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں پہلے سے فوج اور رینجرز کے جوان بھی تعینات ہیں۔