اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر پہنچا دی گئی:پنیٹا

واشنگٹن(آن لائن) سی آئی اے کے سابق سربراہ اور امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب میں چند اہم اور دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے روح رواں اسامہ کا قد ناپنا ایک مسئلہ تھا اب اس کی نعش کسی کو نہیں ملے گی‘ اوباما کی تجویز پر دوسرا ہیلی کاپٹر بھیجا۔ عراق میں شروع ہونے والی نئی جنگ اب نجانے کب ختم ہوگی۔ ایک فوجی کے بدلے پانچ طالبان کمانڈروں کی رہائی کوئی منصفانہ فیصلہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر میں پہنچادی گئی جبکہ ان کی ایک بندوق امریکی نیول سیل کو بطور یادگار دی گئی۔ برآمد ہونے والے دو پستولوں میں سے ایک سی آئی اے کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی جبکہ دوسری پینٹاگون کو بھیج دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن