زرداری نے کہا الیکشن فکس تھا‘ سنکر میرے پا¶ں تلے زمین نکل گئی: عامر ڈوگر

ملتان (آئی این پی) ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخاب جیتنے والے آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے کہا ہے انہیں پیپلز پارٹی کا سیکرٹریٹ ختم کرتے اور جھنڈا اتارتے وقت بہت دکھ ہوا‘ جب یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹکٹ آ چکا تو خاصی دیر ہو چکی تھی‘ جب میں نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے مہنگائی‘ بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کیخلاف ریلیاں نکالنے کی کوششں کی تو پیپلز پارٹی کی قیادت نے روک دیا، مستقبل میں تحریک انصاف کے ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے لوگ ”گو نواز گو“ کے نعرے پر ہی مجھے الیکشن لڑانا چاہتے تھے۔ سرائیکی صوبے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اعتزاز احسن 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کا جائزہ لے رہے تھے تو اس اجلاس میں زرداری نے کہا کہ الیکشن 2013ء فکسڈ تھا جس پر میرے پاو¿ں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور میں خاصا دلبرداشتہ ہوا اور آصف زرداری سے کہا کہ اس طرح تو پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیاست ختم ہو جائے گی تو آصف زرداری نے کہا کہ بیٹا سیاست سیکھو‘ سکھاو¿ نہیں۔
عامر ڈوگر

ای پیپر دی نیشن