اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نااہل ہونے والے پانچ سابق ارکان قومی اسمبلی سے 5کروڑ 93لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول نہ کرسکا۔ آڈیٹر جنرل کی مالی سال 2013-14کی آڈٹ پر مبنی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سپریم کورٹ نے 20ستمبر 2012ءکو الیکشن کمیشن میں غلط اثاثے ظاہر کرنے پر پانچ ارکان قومی اسمبلی فرح نازا صفہانی، محمد جمیل ملک، فرحت محمد خان، بیگم شہناز شیخ اور کیپٹن (ر) رائے غلام مجتبیٰ کھرل کو ناہل قرار دےا تھا اور احکامات دیئے تھے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مذکورہ ارکان قومی اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت دیگر حاصل کردہ مراعات کی مد میں 5کروڑ 93لاکھ 83ہزار 292روپے واپس وصو ل کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے جائیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ یہ بھاری رقم تاحال مذکورہ نااہل ارکان سے وصول نہیں کرسکا۔
رقم وصول نہ کرسکا