جہانیاں (آن لائن) شرارتیں کرنے پر سکول ہیڈ مسٹریس کا چھٹی کلاس کی طالبہ پر تشدد، پاﺅں توڑ دیا۔ جہانیاں کے نواحی گاﺅں چک 117دس آر کے رہائشی امجد علی نے بتایا کی اسکی دس سالہ ہمشیرہ صائمہ گاﺅں کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں چھٹی کلاس کی طالبہ ہے کہ شادی کی وجہ سے صائمہ ایک روز سکول نہ گئی تو سکول کی ہیڈمسٹریس جمیلہ بی بی نے صائمہ کو سکول سے نکال دیا اور دوسرے روز 200 روپے جرمانہ لیکر کلاس میں بیٹھنے دیا اور سکول میں صائمہ کو شرارتیں کرنے کا بہانہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹھڈے مار مار کر زخمی کردیا جبکہ اسکے پاﺅں کی ہڈی ٹوٹ گئی، تشدد کا احتجاج کیا تو اس نے بدتمیزی شروع کردی اور بچی کا نام سکول سے خارج کرنے کی دھمکی دیدی۔ امجد علی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
پاﺅں توڑ دیا