حیدرآباد (آئی این پی) شاہ پور جہانیاں کی رہائشی 12 سالہ لڑکی انعم کی شادی 45 سالہ شخص سے کرا دی گئی‘ والدہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے لئے حیدرآباد پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسماة عاصمہ پروین نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے شوہر نے 8 سال کی عمر میں اس کی بیٹی انعم کا نکاح 45 سالہ شخص سے کرا دیا اور 12 سال کی عمر میں رخصتی کردی گئی، مخالفت پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ چند روز قبل وہ موقع پاکر اپنی بیٹی اور دیگر بچوں کے ساتھ گھر سے نکل آئی۔ بچی کے والد کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے‘ متاثرہ خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔
12سالہ لڑکی شادی