اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک کے چیئرمین جیانگ مانگ کنگ سے ملاقات کے موقع پر چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بنک کے سربراہ نے ہلال قائداعظم کا ایوارڈ دئیے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے انڈسٹریل بنک کے سربراہ نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ چین کا انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک پاکستان میں اپنے بنک کی مزید شاخیں قائم کریگا۔ چینی بنک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا بہت بڑا ملک ہے اور یہاں کی مڈل کلاس میں توسیع ہو رہی ہے۔ چین کا انڈسٹریل اور کمرشل بنک پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔