کراچی(صباح نیوز) اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمن کے قتل کا عبوری چالان پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمٰن کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان احمد خان اور عمران سواتی کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیا۔