اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کی جمہوری حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔