برسلز (بی بی سی) مرکزی یورپ اور بلقان ریاستوں کے رہنماؤں نے برسلز میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کیلئے 17 نکاتی ایجنڈہ منظور کر لیا ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ یونان اور مغربی روٹ پر مزید تارکینِ وطن کے لیے استقبالی مراکز میں ایک لاکھ مقامات بنائے جائیں گے۔تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کیسے نمٹا جائے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں یورپی یونین کے دس اور تین غیر یورپی ممالک شریک ہوئے جبکہ اجلاس سے ترکی کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا گیا۔