راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل اپنے بیان پر جرح کے لئے 4 اور 5 نومبر کو دستیاب ہوں گے ۔پیر کوانسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی ۔ مارک سیگل پر جرح سے متعلق وزارت خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل اپنے بیان پر جرح کے لیے 4 اور 5 نومبر کو دستیاب ہوں گے ۔پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ مارک سیگل کا بیان یکم اکتوبر کو ویڈیو لنک کے زریعے ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوران سماعت دو گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بے نظیر بھٹو قتل کیس، مارک سیگل جرح کیلئے 4 اور5 نومبر کو دستیاب ہونگے
Oct 27, 2015