کے ۔پی۔کے حکومت کا بجلی منافع کی واجب الادا رقم کے لئے عدلئیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Oct 27, 2015

اسلام آباد (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے بجلی منافع کے واجب الادا رقوم کے لئے اعلی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پی کے حکومت کو کئی برسوں کے 134 ارب روپے ادا کرنے ہیں ،تاہم وفاقی حکومت نے یہ معاملہ لٹکایا ہوا ہے ۔ صوبائی حکومت نے پہلے ہی نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کے ساتھ کیس دائر کیا ہوا ہے تاہم معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ نیپرا کے جواب پر ہو گا ۔ذرائع نے بتایا کہ خیبر پی کے حکومت اس معاملے پر قابل عمل اور دوستانہ حل کے لئے کوششیں کر رہی ہیں تاہم ان کوششوں کا کوئی جواب تاحال موصول نہیں ہوا ۔ذرائع نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے بھی رکھا گیا تاہم وفاقی انتظامیہ کا اس معاملے کو ایجنڈا پر رکھنا باقی ہے۔

مزیدخبریں