زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے

لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق زلزلے کے بعد شاہراہ قراقرم پرہونےوالی 45 لینڈ سلائیڈز میں سے 27 کو کلیئر کر دیا گیا. ملک بھر کے سی ایم ایچ کی استعداد 30 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دیر کیلئے براستہ سڑک 20000ٹن راشن بھیج دیا گیا ہے،گوشت کے 10000پیکٹ بھی روانہ کیے گئے ہیں .پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم میں کرنے کیلئے 26 مراکز قائم کردیے.یہ مراکز تیمرگراہ، دیر ، باجوڑ اور چترال میں قائم کیے گئے ہیں . ایک ہزارخیمے اور 500کمبل دیر بھیجے گئے ہیں۔7ٹن راشن سی ون تھرٹی کےذریعےچترال بھجوایا گیا۔خوراک کے 2500 پیکٹ بھی چترال بھیجے گئے ہیں .دوردرازعلاقوں میں 1000خیمے اور کمبل تقسیم کیے جائیں گے ۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ،پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں .ایک ہیلی کاپٹر خیبر پی کے جبکہ دوسرا گلگت بلتستان میں ریسکیو سروسز انجام دے رہا ہے .

ای پیپر دی نیشن