لاہور (کلچرل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ نصرت فتح علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں میوزک کنسرٹس کئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراداکارشان شاہد،سلمان احمداورعامرحسن بھی موجودتھے ۔انکاکہناتھاکہ اگلے سال نصرت فتح علی کے انتقال کو20برس ہوجائیں گے ۔اسی مناسبت سے شوزکااہتمام کیاگیاہے جن کاآغازجنوری 2017ء کوفیصل آبادسے ہوگاجہاں مرحوم کی اورمیری پیدائش ہوئی اورآخری شوستمبرمیں لندن میں کیاجائے گاجہاں نصرت فتح علی خان کاانتقال ہوا۔کنسرٹس میں شرکت کیلئے گلوکارہ عابدہ پروین ،عاطف اسلم ،شفقت امانت اوردوسرے فنکاروں کودعوت دی ہے۔ آئندہ برس لاہورمیں نصرت فتح علی خان اکیڈمی کاقیام عمل میںلایاجائے گاجس میں موسیقی کی تمام اصناف کی تعلیم دی جائے گی جس کے لیے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی راہنمائی کی جاسکے ۔
نصرت فتح علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں کنسرٹس کرینگے: راحت فتح علی خان
Oct 27, 2016