امریکہ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے بھارت افغانستان حفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑتوڑ نے پر زور د یا پاکستان

Oct 27, 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ صباح نیوز) پاکستان نے افغانستان میںافغان خفیہ ایجنسی این ایس ڈی اور بھارتی حفیہ ایجنسی را کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا گٹھ جوڑتوڑنے کے لئے امریکہ سے مدد کی درخواست کی ہے یہ درخواست قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے بدھ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے بات چیت کے دوران کی جنھو ں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی ،ملاقات میں کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی کالج ، سرحد پار حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سفیر نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی اور اس سلسلے میں اپنے ملک کی طرف سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ناصر خان جنجوعہ نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کی جانب سے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کے ذریعے سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے افغانستان میں دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر زور د یا جو افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی پاکستان میں آسان اہداف پر حملہ کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ناصر خان جنجوعہ نے امریکی سفیر کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے اور پاکستان کو اس سلسلے میں امریکی مدد کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیونکہ یہ علاقائی امن اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔ افغانستان میں سیاسی مفاہمت دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے ناگزیر ہے۔امریکی سفیر نے مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کو افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے امریکہ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
پاکستان

مزیدخبریں