پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں، ججز کے کمروں میں قائد اعظم کی ایک جیسی تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں اور ججز کے کمروں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک جیسی تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے قائد اعظم کی تصویر کی منظوری دیدی۔ اس وقت سیشن اور سول سمیت دیگر ضلعی عدالتوں اور فاضل ججز کے کمروں میں بانی پاکستان کی مختلف تصاویر آویزاں ہیں۔ لاہورہائیکورٹ کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی سطح پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک جیسی تصویر لگائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ایک ہی ڈیزائن کی بانی پاکستان کی چار ہزار تصاویر کی تیاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کے آغاز پر یہ تصاویر پنجاب بھر کے سیشن ججز کو بھجوا دی جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...