ہریانہ، بھارتی ایئربیس کے سیکورٹی انچارج ونگ کمانڈر نے ذلت آمیز ڈیوٹی سے تنگ آ کر خودکشی کرلی

Oct 27, 2016

روہتک (نیوز ڈیسک) ریاست ہریانہ کے شہر سرسا میں بھارتی ائرفورس بیس کے سیکورٹی انچارج ونگ کمانڈر راجیش کمار تیواڑی نے اپنے ماتھے میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ 42 سالہ راجیش کمار کچھ عرصہ سے بھارتی فضائیہ میں ملازمت کے حالات اور حکام کے سلوک کے علاوہ کم تنخواہ کے باعث گھریلو پریشانیوں کا شکار تھا۔ اسکے سر میں گولی لگی نعش ائرفورس کی جیپ میں ملی۔ راجیش کمار نے اپنے سروس نائن ایم ایم پسٹل سے خود کو گولی ماری سرسا پولیس اور فضائیہ کے حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

مزیدخبریں