لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر پائندہ اے ملک جاپان میں ہونیوالے انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کانگریس میں کونسل کے 4 سال کیلئے ممبر منتخب ہو گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کی سطح پر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر پائندہ اے ملک اس سے قبل ایشین جمناسٹک یونین کے نائب صدر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایشیا کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ الیکشن میں دنیا بھر کے 119 ممالک نے حصہ لیا پروفیسر پائندہ اے ملک 79 ووٹ حاصل کرکے 21 رکنی کونسل میں ممبر منتخب ہوئے۔
پروفیسر پائندہ اے ملک انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کے کونسل ممبر منتخب ہو گئے
Oct 27, 2016