حکومت نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی روک دی: ڈاکٹر فرخ

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہحکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیںزرعی آمدن پر ٹیکس روکنے کے احکامات کسانوں کی شکایات پر کیا گیااس ضمن میں محکمہ مال اور دیگر فیلڈ افسران کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں کسانوں کا دیرنیہ مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے صوبہ بھر سے کسانوں کو معاشی ریلیف ملے گا ۔ کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ زرعی قرضوں کی رجسٹریشن کا عمل 15 نومبر تک جاری ہے جبکہ قرضوں کی تقسیم جلد شروع کر دی جائے گی وفد کے اراکین نے صوبائی وزیر کو زرعی ٹیکس کی وصولی کو روکنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن