بلوچستان بھارت کا خاص نشانہ ہے، کشمیریوں سے تعاون جاری رکھیں گے: یکجہتی کشمیر کانفرنس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کانفرنس کشمیریوں کی پاکستان سے محبت اور آزادی کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پاکستانی قوم اہل کشمیر کو پاکستان کا سچا اور حقیقی محافظ سمجھتی ہے۔ پاکستانی قوم کے تمام طبقات آزادی کی منزل تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے اور ہرممکن طریقے سے ان کو تعاون جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیری جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کو اس کے ساتھ تعاون سے روکنے کے لئے وطن عزیز میں دہشتگردی کو ہر روز بڑھاوا دے رہا ہے، صوبہ بلوچستان بھارت کا خاص نشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعۃ الدعوۃ لاہور کے زیر اہتما م لاہور پریس کلب میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبد الرحمن، شیخ محمد یعقوب، مولانا محمد نعیم بادشاہ، علامہ محمد ممتاز اعوان، علی عمران شاہین، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، شیخ احسان الہٰی، پیر ولی اللہ بخاری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ صوبہ بلوچستان بھارت کا خاص نشانہ ہے، کوئٹہ میں وکلاء پر بد ترین دہشت گردانہ حملے کے بعد پولیس ٹریننگ کیمپ پر حملہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ہم اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دہشتگردی کے پس پردہ عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں قوم کے سامنے لایا جائے اور سخت سے سخت سزا کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے، علاوہ ازیں مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے68سال پورے ہونے پر کشمیری مسلمانوں کو بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ جانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ کشمیر یوں کی آزادی کی منزل دور نہیں۔ نہتے کشمیری آٹھ لاکھ مسلح بھارتی فوجیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بھی پر عزم ہیں کہ وہ آزادی لے کر رہیں گے۔چھ لاکھ سے زائد شہادتوں کے باوجود انکے حوصلے بلند اور عزم جوان ہیں۔بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود بھی ان کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکی۔ کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔ پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں کی جرأت و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کشمیر کے لئے جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔آزادی کشمیر کی تحریک در حقیقت تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔انسانی حقوق کے عالمی اداروںکی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارامیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی،جماعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی، جماعۃ الدعوۃ آزادی کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی،جماعۃالدعوۃ لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ انہیں کسی صورت بھارت کے ظلم و ستم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانا بہت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...