جمرود، فائرنگ سے انسداد پولیو رضاکار جاں بحق: لاہور، خاتون ورکر پر تشدد

پشاور+ لاہور (ایجنسیاں+ نامہ نگار) فاٹاکی خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیو رضاکار جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شہریوں نے مبینہ طور پر خاتون پولیو ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے پولیو رضاکار فضل امین پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادیزئی میں گھر میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادیزئی میں ایک گھر کے اندر نصب شدہ بارودی مواد کادھماکہ ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود تین افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے علاقے میں اہل علاقہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ جب پولیو ٹیم نے اہل علاقہ کو پولیو قطروں کی افادیت کے بارے میں قائل کرنے کی کوشش کی، تو اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اس دوران پولیو ٹیم کے دیگر ارکان بھاگ نکلے جبکہ خاتون ورکر ارم کو اہل علاقہ نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دے دی۔ راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الرام میں مبینہ دہشت گرد شیر افضل گرفتار کر لیا جس سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، ریموٹ کنٹرول اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ کوئٹہ بیورو رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اچانک سابق صوبائی وزیر ظہور احمد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے متعدد گولیاں انکی گاڑی کو لگی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپور سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں ایک کلو بارودی مواد، ڈیٹو سنٹرز اور پرائما کارڈز برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت انعام الرحمن اور عابد فاروقی کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...