اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کیلئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2 نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں، ملک حالت جنگ میں ہے، اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات درپیش ہیں، تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات سال ڈیڑھ کیلئے بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
خواجہ آصف
2 نومبر سے پریشانی نہیں، خواجہ آصف کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت
Oct 27, 2016