گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مفاد پرست سیاستدانوں کو ملک بدر کرنا ہوگا ترقی اور امن کے دشمن آستین کے سانپ بیرونی اشاروں پر ملک کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سٹی صدر راجپوت سپریم کونسل و چیئرمین یوسی48 رانا آفتاب احمد خاں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت بلوچستان کا امن تباہ کرنے کیلئے دن رات سازشوں میں مصروف ہے ۔