راولپنڈی: ورکنگ باونڈری پر چپراڑ سیکٹر کے علاقے ہارپرآباد میں فائرنگ 11 گھنٹے تک جاری رہی. جس کا پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ورکنگ باونڈری پرچپراڑسیکٹر کے علاقہ ہارپر آباد میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ 11 گھنٹے جاری رہی .جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی جارحیت اوربلا اشتعال فائرنگ کا پاکستان رینجرزنے کا بھرپورجواب دیا .جب کہ پاکستانی جوابی فائرنگ سے دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اوردشمن کی صفوں میں خاموشی چھاگئی .جب کہ پاکستانی رینجرزنے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔ گذشتہ روز بھی ورکنگ باو¿نڈری پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے تھے .جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور دو شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل 24 اکتوبر کو ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔