اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے فوری بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے بینرز ہٹا دیئے گئے

Oct 27, 2016 | 15:26

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر کو سیل کرنے سے روکنے کے احکامات دیئے تو انتظامیہ بھی فوری حرکت میں آ گئی ، ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دالحکومت میں فوری طور پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی ، اسلحے کی نمائش کو بھی سختی سے منع کر دیا گیا .
 بنی گالہ کے راستے میں لگے تحریک انصاف کے تمام بینرز بھی اتار دیئے گئے، بینرز کو بھی عدالتی احکامات کی روشنی میں اتارا گیا  جبکہ دھرنے کیلئے جگہ بھی مختص کر دی گئی ، سی ڈٰی اے نے پریڈ گراؤنڈ کو احتجاج کیلئے استعمال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا.
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کر لی،  جہانگیر ترین سمیت کئی رہنماؤں کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی. ادھر پی ٹی آئی نے بھی کمر کس لی  اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائیگی . پی ٹی آئی رہنما ہر قیمت پر اپنے احتجاج کے فیصلے پر اٹل ہیں .

مزیدخبریں