شوگر, ہیپاٹائٹس, دل سمیت خطرناک امراض کی ادویات کی قیمتوں میں 2.8 فیصد اضافہ

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 2.8 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ ہیپاٹائٹس، شوگر، کینسر، دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا غریب اور بیمار مریض اب سستی دوا سے بھی محروم ہوگئے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر، کینسر، دل جگر اور ہیپاٹائٹس سمیت شیڈول ادویات کی قیمت میں 1.4 فیصد، ملٹی وٹامن، درد اور مرگی جیسی نان شیڈول ادویات کی قیمتیں دو فیصد، جبکہ کم قیمتوں والی ادویات کو 2.8 فیصد مہنگا کردیا گیا ہے۔ٹیبلیٹ ، کیپسول ، سیرپ اور سسپنشن کی قیمتیں تین تین روپے، جبکہ ٹیکے کی قیمت 15 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ کان ، ناک ، اور آنکھوں کے ڈراپس بھی چار روپے مہنگے کردیئے گئے، جبکہ ساشے والی ادویات اب مزید 6 روپے مہنگی ملے گی۔ماہرین کے مطابق چارہزار ارب سے زائد ملکی بجٹ میں محکمہ صحت کےلئے پہلے ہی صرف بیس ارب روپے رکھے گئے ہیں ایسے میں دوائیاں مہنگی کرنے کا اقدام غریب عوام کو مزید بیمار کرنے کے مترادف ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن