اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز پی اے ایف ائر بیس مصحف، سرگودھا کا دورہ کیا اور وہاں جاری کثیرالقومی مشقیں ملاحظہ کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابقدو ہفتوں پر محیط ان مشقوں میں سعودی عرب اور ترکی کی فضائی افواج شریک ہیں جب کہ آٹھ ملک بطور مبصر شامل ہیں۔ آرمی چیف کو ان مشقوں کی غرض و غائت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے یہ موقع فراہم کئے جانے پر تشکر کے جذبات کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی حربی تیاریوں کو سراہا۔ اس موقع پر ائر چیف سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ سلامتی کے نئے ماحول میں فضائی افواج کے درمیان اشتراک وقت کا تقاضا ہے۔