حسن ابدال میں ڈینگی بے قابو،ایک اور مریض سامنے آگیا

حسن ابدال (نامہ نگار) حسن ابدال میں ڈینگی تا حال بے قابو ہے جناح کالونی حسن ابدال میں42سالہ زین الحق ولد محمد سعید میں ڈینگی کی تصدیق کے بعد حسن ابدال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعدا 10سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے میں پوری طرح بے بس نظر آتی ہے گذشتہ دنوں مذکورہ کالونی میں ڈینگی کا مریض سامنے آنے پر ڈینگی کا سپرے کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود اسی کالونی میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہر بھر میں سپرے نہ ہو نے کی وجہ سے بھی ڈینگی کے مریضوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن