فوج کی کوششوں سے حالات معمول پر آ گئے: آرمی چیف، مصحف بیس کا دورہ ، موٹر ریلی میں شرکت

اسلام آباد +پشاور (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف بیس مصحف کے ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس میں جاری کثیرالقومی مشقیں دیکھیں، انہیں اے سی ای ٹریننگ اور مشق کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔ ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے جدید تصورات کو یکجا کرنا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر اے سی ای ٹریننگ اور مشق کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں کامیابیاں حاصل کیں۔ فیصلہ کن کامیابیوں کے لیے زمینی آپریشنز کے ساتھ فضائی آپریشنز بھی ایک ساتھ کرنے ہوں گے۔علاوہ ازیں پاک فوج زیر اہتمام آزادی ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیر ستان میں ریلی میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ موٹر ریلی قیام امن کے دعووں کا ثبوت ہے۔ پاک فوج کی کوششوں سے حالات معمول پر آئے۔ آرمی چیف اور گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ریلی کے شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے ۔

آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن