امریکہ بھارت اعلامیہ مسترد‘ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عظیم قربانیاں دیں‘ دنیا تسلیم کرے : چین

بیجنگ (نیوز ایجنسیاں) چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان دوستی کا ثبوت دیا ہے، چین نے پاکستان مخالف امریکی و بھارتی اعلامیہ مسترد کر دیا، چین نے پا کستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مثبت کوششیں کی ہیں اور اس نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اور بھارتی اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مثبت کوششیں کی ہیں اور اس نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو ماننا اور سراہنا چاہئے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے باہمی تعاون پر خوش ہیں اور چین دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور علاقائی امن و استحکام بڑھانے میں سازگار ثابت ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کے بھارت میں دیئے گئے اس بیان پر کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے علاقائی وعالمی امن و استحکام کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا برملا اعتراف کرنا چاہئے۔ بھارت تحفظات ختم کرکے ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کا حصہ بن جائے، کشمیر سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
چین/ وزارت خارجہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...