مسلم لیگی حکومت نے رواں سال حج آپریشن کیلئے بہترین انتظامات کئے: نویدالحق ارائیں

ملتان(سپیشل رپورٹر) حاجی اللہ اور اس کے نبیؐ کے مہمان اسی بات کو مدنظر رکھے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے رواں سال حج آپریشن جیسے مشکل ٹاسک کو انتھک محنت سے گزشتہ سالوں کی نسبت مزید سے مزید پرسکون اور بہترین بنا دیا یہی وجہ ہے کہ رواں سال حج جیسے مقدس موقع پر کوئی برا واقعہ پیش نہیں آیا اور حاجیوں نے بہترین انتظامات دیکھتے ہوئے وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزارت حج و مذہبی امور کو دل کھول کر دعائیں دیں جس کی مثال ماضی میںنہیں ملتی ان خیالات کا اظہار میئر ملتان چوہدری نویدالحق ارائیں نے رہنما مسلم لیگ ن امیر اللہ شیخ کی جانب سے ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھرکی حج آپریشن میں بہترین خدمات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان اعزاز میں ایڈیشنل کمشنر ملتان مسعود بخاری سینئر صحافی شمیم اصغر راؤ ‘ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجا ب کے صدر و چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ممبر سنڈیکیٹ بی زیڈ یو ڈاکٹر طاہر سلطان ایم ایس شہباز شریف ہسپتال فاطمہ جناح وومن و سول ہسپتال ملتان ڈاکٹر زاہد اختر اور معززین شہر نے شرکت کی اس موقع پر میزبان امیر اللہ شیخ نے ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر کی بہترین خدمات پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...