ملتان ( کرائم رپورٹر)ملتان آر پی او محمد ادریس احمدنے ڈولفن پولیس کو پولیس لائن میں بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر بھی ہمراہ تھیں۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے خطاب میںکہا کہ ڈولفن اسکواڈ کو انفرادیت دی گئی ہے۔ لہذا آپ لوگ اپنی انفرادیت کو قائم رکھتے ہوئے کار کردگی دکھائیں۔کیونکہ آپ کی سپیشلئزیشن ہی آپ لوگوں کو منفرد بناتی ہے۔ آپ لوگوں کی جنگ اسٹریٹ کرائم سے ہے۔آپ اپنی پوری قوت اور لگن کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کریں۔ معاشرے کے اندر کمیونٹی پالیسنگ کریں۔ آپ کو بہتر کام کی تربیت دی گئی ہے۔
ڈولفن فورس اپنی انفرادیت قائم رکھتے ہوئے کارکردگی دکھائے: آر پی او کا خطاب
Oct 27, 2017