لاہور (خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت میاں طاہر جمیل کی جانب سے اسمبلی سٹاف آفیسر سے بدتمیزی کے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے ایوان میں داخلے کی پابندی لگا دی، جس کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری دو روز تک اجلاس کی کارروائی اور اسمبلی عمارت میں داخل نہیں ہو سکیں گے پابندی کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوا ، پارلیمانی کو پابندی سے متعلق آگاہ کر د یا گیا۔