وہاڑی: بیلف کا چھاپہ‘ ہتھکڑیوں میں جکڑے بلاجواز گرفتار 2 افراد بازیاب

Oct 27, 2017

وہاڑی(نامہ نگار) نواحی گاؤں چک نمبر 228 ای بی کے رہائشی محمد شاہد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نثاراحمد کی عدالت میں رٹ دائر کر تے موقف اپنا یا کہ چودہ اکتوبر کی شام ایس ایچ او تھانہ کرمپور سب انسپکٹر خالد اور سورو موڑ کے رہا ئشی سعید اور دونامعلوم افراد کے ہمراہ ہمارے گھرزبردستی داخل ہوگئے اور میرے والد محمدحنیف اور چچا محمد شبیر کواٹھا کر تھانہ کرمپور لے گئے اور حبسِ بے جا میں رکھا۔ مقامی بااثر زمیندار کے ڈیرے پر مبینہ طورپر جاکر تشدد کا نشانہ بنا یا اور سفید کا غذات پر دستخط کرالیئے اور اوپن چیک پر بھی دستخط کرالئے اور اب تھانہ سٹی میلسی میں خفیہ طورپر منتقل کردیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ہدایت کی توبیلف ہتھکڑیوں میں جکڑے دونوں افراد کو با ز یا ب کرا لیا اور عدالت میں پیش کیا جس پر پو لیس ان کے خلاف کوئی مقدمہ پیش نہ کرسکی توعدالت نے دونوں کی ہتھکڑیاں کھلوا کر آزاد کردیا اور ڈی پی او وہاڑی کو ملوث پو لیس اہلکاروں کے خلاف کا رروائی کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں