ایف بی آر کے 2 افسروں نے چارج سنبھال لیا، ایک کو اضافی ذمہ داریاں دے دی گئیں

Oct 27, 2017

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر کے احکامات پر گریڈ 19 کے افسر آصف محمود نے کلکٹر اپیلٹز لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ علاوہ ازیں طویل رخصت سے واپس آنے والے گریڈ 18 کے افسر مدثر احمد ترمذی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ لاہور کا چارج سنبھال لیا ہے۔ علاوہ ازیں ایف بی آر نے پرنسپل آپرنرر (پشاور) شاہد اکبر کو 19 ستمبر 2017سے معطل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف اکاﺅنٹس آفیسر کسٹم آپرنرمنٹ کراچی محمد سلیم کو اکاﺅنٹس اینڈ بجٹ ورک کسٹم ایڈجوڈیکشنز کراچی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں