لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں فوراً 31دسمبر تک توسیع کرے کیونکہ کاروباری مسائل اور دیگر بہت سی وجوہات کی وجہ سے تاجر مقررہ وقت کے اندر ریٹرن فائل کرنے سے قاصر رہیں گے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے ایک طرف تو تاجر برادری کو آسانی میسر آئے گی اور دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھی اپنے ٹیکس اہداف تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ تاجر مشکل حالات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے اکثریت قلیل مقررہ وقت کے اندر ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر پائے گی۔
ایف بی آر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کرے: لاہور چیمبر
Oct 27, 2017