.نیب عدالت میں پیشی‘ سدرہ منصور پریشان‘ کیپٹن صفدر کا اصلی کپتان ہونے کا اعلان

Oct 27, 2017

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل) احتساب عدالت میں گزشتہ روز استغاثہ کی گواہ سدرہ منصور کو بھی نیب پراسیکیوشن ٹیم کی مداخلت پر داخلے کی اجازت ملی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب کے پراسیکیوٹر کو اونچی آواز میں بات کرنے پر ٹوک دیا۔ احتساب عدالت میں جب نواز شریف کے داماد نیب ریفرنس میں پیشی کے لیے آئے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج عمران الیکشن کمشن اور آپ احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے تو کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں اصلی کپتان اور عمران خاں جعلی ہیں، میرا عمران کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلکس کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اسلام آباد پولیس کے علاوہ ایلیٹ اور ایف سی کے جوان بھی تعینات تھے۔ صرف ان افراد کو اندر جانے دیا گیا جن کے نام فہرست میں شامل تھے اس موقع پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں عدالت میں جانے سے روکنے پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمان اور چند وفاقی وزرا بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔سماعت شروع ہونے سے پہلے استغاثہ کی گواہ ایس ای سی پی کی خاتون افسر سدرہ منصورعدالت میں جانے لگیں تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بھی روک لیا جس پر نیب پراسیکیوشن ٹیم نے بتایا کہ یہ تو سرکاری گواہ ہیں جس پر انہیں کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔سدرہ منصور کمرہ عدالت میں پریشان پریشان نظر آئیں اور منہ میں ورد کرتی رہیں۔

مزیدخبریں