اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی کٹہرے میں لائیں گے،،عمران خان لیڈر شپ کے قابل ہی نہیں،وہ صرف اقتدار کے پیچھے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن عمران خان کو کٹہرے میں لائوں گا، آج عمران خان مجبور ہوکرآئینی ادارے کے سامنے پیش ہوئے۔ میری ان سے ذاتی کوئی رنجش نہیں۔ تحریک انصاف کو کرپٹ مافیا سے پاک کریں گے۔