اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر مشرف کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کرنل انعام کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے نااہل ہونا پڑا دو مرتبہ آئین توڑنے، ججز کو نظربند کرنے اور سنگین غداری سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری ملزم قانون کی گرفت سے باہر ہے نیب کو پرویز مشرف کے اثاثوں کی تحقیقات کی درخواست دی مگر مسترد کر دی گئی۔