اسلام آباد (صباح نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب تو ہم اتنی احتیاط کرتے ہیں کہ بیرون ملک جانے کے لئے اس جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے جو برطانیہ کے اوپر سے گزرتا ہو، الزام آ جائے گا کہ جہاز سے آواز دے کر ان سے بات کر لی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ میڈیا نے ڈاکٹر فاروق ستار کے ہاتھ میں جدید موبائل دیکھ کر سوال داغ دیا کہ کیا وہ اس موبائل سے برطانیہ بات کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ارے چھوڑو اب تو ہم امریکہ یا کسی اور مغربی ملک جاتے ہوئے اس جہاز میں بھی سفر نہیں کرتے جو برطانیہ کے اوپر سے گزرتا ہو۔ الزام لگ جائے گا کہ جہاز سے آواز دے کر بات کر لی۔ امریکہ جانے کے لئے اتحاد کی بجائے امارات ایئرلائن کو ترجیح دیتے ہیں۔
’’الزام لگ جائے گا آواز دیکر ان سے بات کی‘‘ برطانیہ کے اوپر سے گزرنے والے جہاز میں بھی سفر نہیں کرتے: فاروق ستار
Oct 27, 2017