پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کی حمایتی خاتون کلاشنکوف ہاتھ میں تھامے پولنگ کیمپ میں موجود رہی۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی خیبر پی کے میں رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی ہاتھ میں کلاشنکوف تھامے بڈھ بیر پولنگ سٹیشن آئی تھیں۔ حلقہ میں پولنگ سٹیشن کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد تھی تاہم اس کے باوجود بھی امیدوار اور ارکان پابندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کرتے نظر آئے۔
نگہت اورکزئی
پیپلز پارٹی کی رہنمانگہت اورکزئی کلاشنکوف تھامے پولنگ سٹیشن آئیں
Oct 27, 2017