لاہور (نامہ نگار) پرانی انارکلی کے علاقہ میں شاہراہ قائداعظم پر ٹریفک وارڈنز نے دو طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ پرانی انارکلی چوک میں نوجوان کی جانب سے وارڈنز کو التجا کی گئی کہ اس کو جانے دو۔ اس کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں مگر وارڈنز نے درگت بنانے کے بعد مزید ساتھیوں کی مدد سے ایک طالب علم کو پکڑ کر ٹریفک سیکٹر آفس میں لے گئے جس پر مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی آر رائے اعجاز احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ٹریفک وارڈن ارسلان کو معطل کر دیا اور انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انارکلی: ٹریفک وارڈنز کا 2 طلبہ پر تشدد، احتجاج، ایک اہلکار معطل
Oct 27, 2017