اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے جائنٹ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن خیال زاد گل کو وزارت مواصلات کا جائنٹ سیکرٹری لگا دیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ بیس کے تہران میںای سی او سیکرٹریٹ، اکنامک کمپنیوں کی آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل (کیٹ ون اینڈٹو) احسن علی منگی کو فوری طور پر اسٹیبلشمنت ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ بیس کے وزارت تجارت کے ذیلی ادارہ پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے سی ای او شکیل احمد منگنیجو کو پاکستان اسٹیل ملز کراچی کے سی ای او کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ انیس کے او ایس ڈی غفا رحسین شاہ کو سیکشن ٹین کے تحت جائنٹ سیکرٹری کیڈ ، خیبر پختونخوا میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر محمد واصف سعید کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں ان کی تقرری آئی سی ٹی پولیس میں کی جائے گی۔