ا ٹارنی جنرل پیش نہ ہوئے‘ حافظ سعید نظربندی کیس میں مزید تاخیر نہیں کی جائیگی: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں حافظ محمد سعید نظربندی کیس میں اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 31اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل ملک میں موجود نہیں ہیں اس لئے جواب داخل کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے، جسٹس نے کہا کہ یہ نظربندی کا کیس ہے اس میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گی‘ آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں۔ حافظ محمد سعید کے وکیل نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس حافظ محمد سعید کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے محض بھارتی و امریکی دبائو پر انہیں نظربند کیا گیا ہے۔ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، ابو الہاشم ربانی و دیگر سمیت وکلائ، سول سوسائٹی اور دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...