ملتان (شوبز ڈیسک)ہولی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اور اداکارہ جیک جیلن ہال کو سالانہ دیے جانے والی ’ہولی وڈ ایوارڈز 2017‘ کے لیے نامزد کردیا گیا۔دونوں اداکاروں کو آئندہ ماہ 5 نومبر کو کیلی فورنیا کے ’بیورلی ہلٹن‘ ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔کیٹ ونسلیٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویل‘ جب کہ جیک جیلن کو اپنی فلم ’اسٹرانگر‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔کیٹ ونسلیٹ کی فلم ’ونڈر ویل‘ دوسری شادی کرنے والی عورت کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے شوہر سے چھپ کر کسی اور مرد سے بھی رومانس کرتی ہے۔جیک جیلن کی فلم ’اسٹرانگر‘ امریکی شہر بوسٹن کی میراتھن ریس میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے پر بنائی گئی فلم ہے۔